-
سیاستایران کے خلاف قرارداد کی منظوری، سیاسی اور نا قابل جواز قدم، بقائی
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بہانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو منافقانہ عمل اور اسے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے انسانی حقوق کے استعمال کی واضح مثال قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔
-
سیاستبورڈ آف گورنرس کے اراکین تین یورپی ملکوں کی حرکتوں پر لگام لگائيں، عباس عراقچی کا مطالبہ
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے کچھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں ان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تین یورپی ملکوں کی حرکتوں اور بورڈ آف گورنرس کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والے کچھ مغربی ممالک کے سیاسی اہداف کی تکمیل کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کا سد باب کریں۔
-
سیاستاسلامی ممالک کے تعاون سے تمام مسلمان ملک ترقی و پیشرفت سے ہمکنار ہوں گے: صدر مملکت
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام کو شام کے وزیر خارجہ "بسام صباغ" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستقطر سے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے: صدر مملکت
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو بند کرانے میں تعاون کریں، کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کو صدر مملکت کا پیغام
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقے کی غیرمستحکم صورتحال اور وسیع جنگ کے خطرے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوپ فرانسس سے صیہونیوں کے غیرانسانی جرائم کو رکوانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ کی IAEA کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت: بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات پر ایران کی جانب سے مناسب ردعمل سامنے آئے گا
تہران - ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق ایران کی خیر سگالی اور امن پسند رویہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی قرارداد کے ذریعے IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات کو ایجنڈے میں شامل کرتے ہیں تو ایران ایسے کسی بھی غیر مناسب اقدام کا جواب دے گا۔
-
بچوں کا عالمی دن
سیاستدنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے، ایران
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ غزہ کے بچوں کے دکھ درد کو سمجھنے کا موقع ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے۔
-
سیاستایران اور روس اعلیٰ سطح پر تعلقات کے فروغ کا عزم رکھتے ہیں، نائب صدر ایران
تہران- ارنا- ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ تہران اور ماسکو نے باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔
-
سیاستبرطانوی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
تہران/ ارنا- لندن کی جانب سے ایران کی بحری نقل و حمل کی قومی کمپنی پر پابندی عائد کیے جانے کے غیرقانونی اقدام پر، برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
-
سیاستانسانی حقوق کے سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کا رویہ متضاد اور غیرذمہ دارانہ ہے: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی
تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی ایرلائنوں اور شپنگ لائنز پر یورپی یونین اور برطانیہ کی بلاوجہ اور بغیر کسی ثبوت کے پابندی کو ان ممالک کے دوہرے معیار اور متضاد رویہ کا ثبوت قرار دیا۔
-
سیاستعالمی یوم اطفال/ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- عالمی یوم اطفال کے موقع پر ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
-
سیاستشام کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے، وزیر خارجہ عراقچی کی اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس
تہران/ ارنا- وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ تہران میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران، دمشق کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے اور ایران ہمیشہ اپنے شامی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
-
سیاستہم صیہونی حکومت کو جواب دینے کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وعدہ صادق 1 اور 2 دفاعی آپریشن تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کی نئی جارحیت رد عمل کی مستحق ہے اور ہم نے جواب دینے کا اپنا حق نہیں چھوڑا اور ہم مناسب وقت اور طریقے سے ردعمل کا اظہار کریں گے۔
-
سیاستیورپی یونین اور برطانیہ کی حالیہ پابندیاں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی مثال ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔
-
سیاستدنیا بھر کے یہودیوں کے نام ایران کے نائب صدر کا پیغام
ارنا/ تہران- ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے دنیا بھر کے یہودیوں کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان سے یہودیت کی حقیقی تعلیمات کو تحریف، نسل پرستانہ افکار اور صیہونی قتل عام کے شر سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔
-
سیاستبحیرہ احمر کی صورتحال کا اصل ذمہ دار واشنگٹن ہے، تہران نہیں، "آئیمو" اجلاس میں ایران کے نمائندے کا سخت ردعمل
لندن/ ارنا- انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے اجلاس میں مغربی ممالک نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کے لیے ایران کو ملزم ٹہرایا جس پر کانفرنس میں شریک ایران کے نائب وزیر شاہراہ اور شہری آبادکاری نے ایسے تمام الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔
-
سیاستجابری انصاری: استقامتی محاذ کی آواز خاموش نہيں ہوسکتی
تہران – ارنا – ایران کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے حزب اللہ کے میڈیا انچارج محمد عفیف کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملے اور جرائم استقامتی محاذ کی آواز کو دبا نہیں سکتے اور جب تک دہشت گردی اور جرائم جاری ہیں، اس کے مقبلے میں استقامت بھی جاری رہے گی۔
-
سیاستبقائی: صیہونی حکومت بین الاقوامی اداروں میں رکنیت کی اہل نہیں ہے
تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اقوام متحدہ کے اصول وضوابط اور عالمی برادری میں امن و آشتی پریقین نہیں رکھتی بنابریں عالمی اداروں میں رکنیت کی اہل نہیں ہے
-
سیاستتخت روانچی : ایران کے خلاف حداکثر دباؤ کی پالیسی ناکام رہے گی
تہران – ارنا -ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے فائنینشیل ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں یہ کہتے ہوئے کہ ایران نے امریکا کی آئندہ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا ہے، ایران کے خلاف حداکثر دباؤ کی پالیسی کی ناکامی پر زور دیا ہے
-
سیاستایران کے خلاف یورپی پابندیوں کا کوئی قانونی، منطقی یا اخلاقی جواز نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران - ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شپنگ لائنز پر پابندی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس اقدام کا کوئی قانونی، منطقی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ: برطانوی وزیرخارجہ کی غزہ میں نسل کشی کی تردید انتہائی غیر انسانی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں نسل کشی کی تردید کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات کو انتہائی ہولناک اور غیر انسانی قرار دیا۔
-
سیاستایرانی وزیر دفاع: مزاحمتی محور کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید
تہران - ارنا- ایرانی وزیر دفاع نے شام کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات میں مزاحمتی محور، شام کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔
-
سیاستدمشق میں ایرانی وزیر دفاع اور شامی صدر کی ملاقات، خطے کے دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
تہران - ارنا - ایران کے وزیر دفاع اور جمہوریہ شام کے صدر نے دمشق میں ملاقات اور خطے کے دفاعی اور سیکورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سیاستبورڈ آف گورنرز کی قرارداد پاس کرتا ہے تو جواب دیں گے/ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
تہران(IRNA) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد پیش کی تو ایران ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور ہوگا۔
-
سیاسترہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر: ہم لبنانی مزاحمت کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ہم لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
-
سیاستایران کا اپنی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل سے ضروری اقدامات کا مطالبہ
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران کی قومی خودمختاری و ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاستایران نے دمشق کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے
تہران – ارنا – ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے دمشق کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی جس میں دسیوں شامی اور فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے سخت مذمت کی ہے
-
سیاستایران: شہید سلیمانی کے دہشت گردانہ قتل کیس کی پیروی عدالتی اور قانونی اداروں کے ذریعےجاری رکھیں گے
نیویارک- ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے جمعے کے دن کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ برسوں میں بھی کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے دہشت گردانہ قتل کیس کی پیروی قانونی اور عدالتی اداروں کے ذریعے کی جائے گی۔
-
سیاستلاریجانی: نبیہ بری کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام لایا تھا
تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ہمیشہ لبنانی عوام کا پشت پناہ رہا ہے، کہا ہے کہ وہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام لائے تھے
-
سیاستاسلامی:ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان روابط اور تعاون بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے
تہران – ارنا- ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے روابط این پی ٹی اور سیف گارڈ کی بنیاد پر ہیں اور آئی اے ای اے بھی اسی بنیاد پر ہمارے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کرتی ہے اور ہمارا تعاون اور روابط بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں