ایران کے سپریم لیڈر: ایران کے اسلامی انقلاب نے مغربی دنیا کو حیران کر دیا

تہران - ارنا - ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے مغربی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ رہبر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا سیاسی نظام جو ایک عظیم انقلاب سے ابھرا ہے (بفضل خدا) مستحکم اور طاقتور ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز بدھ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا جو اعلیٰ حکام، حکومتی عہدیداروں، افواج اور عوام کی موجودگی میں مرقد امام (رح) پر منعقد ہوئی۔

رہبر کی تقریر کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیں:

  • قائد انقلاب ایک ایسے عظیم انسان ہیں جن کی دنیا میں موجودگی اور اس انقلاب کے اثرات ان کے انتقال کے 30 سال گزرنے کے بعد بھی تمام دنیا پر واضح طور نظر آتے ہیں۔ امریکہ کی چودھراہٹ میں تیزی سے گراوٹ امام (رح) کے افکار کی موجودگی اور صیہونیت سے نفرت اس انقلاب کی بدولت ہے۔
  • امام نے ایسا انقلاب برپا کیا کہ آج مغربی دنیا میں، مغربی اقدار سے نفرت کی تحریک ابھرتی نظر آرہی ہے۔
  • ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انقلاب اور امام ان امریکیوں اور صیہونیوں کو جو برسہا برس سے ایران میں ہر چیز پر تسلط جمائے ہوئے تھے، مغلوب کر سکیں گے اور انہیں ایران سے نکال باہر کریں گے۔
  • میرے خیال میں ہمارے انقلاب کے خلاف جس طرح کی سازشیں کی گئی ہیں اس کی نظیر دنیا کے کسی انقلاب کے خلاف نہیں ملتی۔
  • امام (رح) کی فکر کے دو بنیادی ستون ولایت فقیہ اور قومی استقلال ہیں۔
  • لفظ "قومی استقلال" کے وہ معنی جوامام کے ذہن میں تھے اور انہوں نے بارہا دہرائے، میں انکا مفہوم پیش کرتا ہوں
  • اگر ولایت فقیہ نہ ہوتی تو یہ انقلاب دین کے راستے سے ہٹ جاتا۔
  • قومی استقلال کا مطلب (دنیا سے) رابطوں یا تعلقات کی کمی نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی قوم اور ایران اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔
  • قومی استقلال کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اور امریکہ جیسے ممالک کی سبز یا سرخ بتی کا انتظار نہیں کرنا۔ قومی استقلال کے اہم نکات میں سے ایک "ہم کر سکتے ہیں" کا اصول ہے۔
  • ایٹمی معاملے میں امریکی منصوبہ 100% "ہم کر سکتے ہیں" کے خلاف ہے۔
  • مزاحمت کا مطلب انسان کا بڑی طاقتوں کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا ہے، اگر وہ شخص کسی چیز پر یقین رکھتا ہے، کسی چیز کو ضروری سمجھتا ہے یا کسی چیز کو حرام سمجھتا ہے، تو وہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرتا ہے اور دشمن کی مرضی، دشمن کی دھونس اور دشمن کی زور زبردستی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالتا۔
  • قومی استقلال کا ایک اور اصول ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہے۔
  • دن رات محنت اور بہت کوششوں کی بدولت ایران ایک مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
  • نیوکلیئر انڈسٹری صرف انرجی کے لیے نہیں ہے۔
  • نیوکلیئر انڈسٹری ایک بنیادی ٹیکنالوجی ہے جسکا استعمال بہت سے دوسرے سائنسی شعبوں میں ناگزیر ہے۔
  • یورینیم کی افزودگی ایٹمی مسئلے کی کلید ہے اور دشمنوں نے بھی افزودگی شروع کردی ہے۔
  •  1980 کی دہائی میں، ہم نے ٪20 ایندھن کے حوالے سے امریکہ کے ناقابل اعتبار ہونے کا تجربہ کیا۔
  • پہلی بات امریکہ کہتا ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر انڈسٹری نہیں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے امریکہ پر انحصار کریں، امریکہ کی اس بکواس پر ہمارا ردعمل واضح ہے: وہ اس معاملے میں ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا۔
  • تم (امریکہ) کیوں مداخلت کر رہے ہو، ایران افزودگی کرے یا نہ کرے، تم سے کیا مطلب، تم کون ہوتے ہو بتانے والے؟
  • خوراک کی تقسیم کے مرکز پر براہ راست گولیاں چلا کر فلسطینیوں کے قتل عام جیسے جرائم، صیہونی حکومت کے ظلم اور بربریت انتہا ہیں۔ امریکہ اس جرم میں برابر کا شریک ہے اور اسے خطے سے نکال باہر کیا جانا چاہیے۔
  • آج مسئلہ فلسطین میں اسلامی حکومتوں کو بہت کچھ کرنا ہے، اب تکلف، سوچ بچار اور غیر جانبداری کا وقت نہیں، آج خاموش رہنے کا دن نہیں ہے۔
  • اگر اسلامی حکومتوں میں سے کوئی حکومت کسی بھی طرح سے صیہونی حکومت کی حمایت کرتی ہے، یقین رکھے کہ اس کی پیشانی پر ہمیشہ کے لیے کلنک کا ٹیکہ لگ جائے گا۔
  • حکومتوں کو جان لینا چاہیے کہ صیہونی حکومت پر بھروسہ کرنا انکے لیے خطرے سے خالی نہیں۔
  • یہ حکومت (اسرائیل) حکم خدا سے زوال پذیر ہے اور انشااللہ زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .