عالمی یوم محنت کشاں کے موقع پر ایران کی وزارت محنت اور سماجی بہبود میں برگزیدہ مزدور خواتین کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر محنت اور سماجی بہبود "احمد میدری" نے ملک کی برگزیدہ محنتی خواتین کو حسن کارکردگی ایوارڈ، تحائف اور اعزازات سے نوازا۔
ایران کے صوبہ خوستان کے دشت آزادگان کی 754 ہزار ہیکٹر زمین پر گندم کی کٹائی شروع ہوگئی ہے ۔ صوبہ خوزستان ایران میں زراعت کے اصلی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ ایران کے محکمہ زراعتی جہاد کے مطابق اس سال صوبہ خوزستان کے کھیتوں میں تقریبا 18 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے پیر 28 اپریل کی شام تہران میں ساتویں ایران ایکسپو نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمداتی توانائیوں کا معائنہ کیا