سیاست
-
اسلامی ممالک کے تعاون سے تمام مسلمان ملک ترقی و پیشرفت سے ہمکنار ہوں گے: صدر مملکت
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام کو شام کے وزیر خارجہ "بسام صباغ" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
قطر سے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے: صدر مملکت
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو بند کرانے میں تعاون کریں، کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کو صدر مملکت کا پیغام
تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقے کی غیرمستحکم صورتحال اور وسیع جنگ کے خطرے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوپ فرانسس سے صیہونیوں کے غیرانسانی جرائم کو رکوانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی IAEA کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت: بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات پر ایران کی جانب سے مناسب ردعمل سامنے آئے گا
تہران - ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق ایران کی خیر سگالی اور امن پسند رویہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی قرارداد کے ذریعے IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غیر تعمیری اقدامات کو ایجنڈے میں شامل کرتے ہیں تو ایران ایسے کسی بھی غیر مناسب اقدام کا جواب دے گا۔
-
دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے، ایران
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ غزہ کے بچوں کے دکھ درد کو سمجھنے کا موقع ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے۔
-
ایران اور روس اعلیٰ سطح پر تعلقات کے فروغ کا عزم رکھتے ہیں، نائب صدر ایران
تہران- ارنا- ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ تہران اور ماسکو نے باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔
-
برطانوی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
تہران/ ارنا- لندن کی جانب سے ایران کی بحری نقل و حمل کی قومی کمپنی پر پابندی عائد کیے جانے کے غیرقانونی اقدام پر، برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
-
انسانی حقوق کے سلسلے میں یورپ اور برطانیہ کا رویہ متضاد اور غیرذمہ دارانہ ہے: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی
تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی ایرلائنوں اور شپنگ لائنز پر یورپی یونین اور برطانیہ کی بلاوجہ اور بغیر کسی ثبوت کے پابندی کو ان ممالک کے دوہرے معیار اور متضاد رویہ کا ثبوت قرار دیا۔
-
عالمی یوم اطفال/ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- عالمی یوم اطفال کے موقع پر ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
-
شام کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے، وزیر خارجہ عراقچی کی اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس
تہران/ ارنا- وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ تہران میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران، دمشق کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے اور ایران ہمیشہ اپنے شامی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔