انفوگرافکس اور پوسٹر
-
سابق اسرائیلی وزیر: ہم اسٹریٹیجک شکست سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں
صیہونی حکومت کے سابق وزیر قانون حاییم رامون نے روزنامہ معاریو سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمیں بعض سخت اور دردناک حقائق کو سامنے لانا چاہئے جس کے بیان کی سیاسی اور فوجی حکام میں ہمت نہیں ہے۔ ہم گیارہ مہینے میں اپنا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکے۔ ہم اس وقت کامیابی سے ایک قدم دور نہیں، بلکہ اسٹریٹیجک شکست سے ایک قدم دور ہیں۔
-
سابق وزیر اعظم : اسرائیل غزہ میں شکست کھا رہا ہے
سابق صیہونی وزير اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شکست کھا رہا ہے۔
-
یورپیوں نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول دی ہیں، لیکن ہم مسلمان اپنے درمیان دیواریں کھڑی کر رہے ہیں
صدر مملکت نے کہا: یورپیوں نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول دی ہیں، اپنی کرنسی ایک کر لی ہے، لیکن ہم مسلمان اپنے درمیان دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: فتح مکہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ تم سب بھائی بھائی ہو، تم سب ایک ہو، تو اگر ہم بھائی ہیں تو اخوت کا مظاہرہ کیوں نہيں کرتے ؟ سفارت کار اور تجربہ اور علم رکھنے والوں کو راستہ دکھانا چاہیے، ہم مسلمان بھائی بھائی ہیں، بھائیوں کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔
-
رہبر انقلاب : امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہيں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا : ہم شیعوں کو فخر ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہيں، لیکن امام حسین صرف ہمارے نہيں ہیں، اسلامی مسالک، شیعہ، سنی، سب امام حسین کے پرچم تلے ہيں۔ اس عظیم مارچ میں وہ لوگ بھی شرکت کرتے ہيں جو اسلام میں ایمان نہيں رکھتے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ۔
-
ایران انتقام کے اپنے یقینی حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا
ایران تہران میں صیہونی حکومت کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدام کا جواب دینے کے اپنے یقینی حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
-
اگر مسلمان متحد ہوتے
صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر مسلمان متحد ہوتے تو کیا صیہونی حکومت ایسی گستاخی کی ہمت کرتی؟
-
یدیعوت احارونوت: نیتن یاہو مکمل فتح کے وہم میں
عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے ہر موقع کو گنوا دیا ہے اور وہ جنگ میں مکمل فتح کے وہم پر بضد ہیں۔
-
جنگ بندی مذاکرات کا ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل سے کوئی تعلق نہیں
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ سرکاری مہمان کے طور پر شہید ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوالگ الگ معاملات ہیں۔