ایران
-
سیاستعراقچی : فی الحال امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک عرب میڈیا کے ساتھ مختلف موضوعات منجملہ، شام کے حالات، جنگ غزہ اور یورپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال امریکا سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
-
دفاعایران، روس اور عراق کے فوجی حکام نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں شامی فوج کی حمایت پر زور دیا
تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے روسی وزیر دفاع اور عراقی اور شامی فوجوں کے چیفس آف اسٹاف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے ساتھ شام میں تکفیری دہشت گردوں کا بیک وقت حملہ ، شام، اس کے اتحادیوں اور مزاحمتی فرنٹ کو کمزور کرنے کے لئے امریکی و صیہونی سازش ہے۔
-
سیاستبقائی: ایران علاقائی یکجہتی کے لیے ای سی او کی گنجائشوں کو استعمال کرنے کے لئے پرعزم
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی یکجہتی اور اس خطے کے تمام لوگوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ای سی او (ECO) کی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا عزم رکھتا ہے۔
-
اسپورٹسایران کی قومی شطرنج ٹیم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
تہران- ارنا- ایران کی چار رکنی قومی شطرنج ٹیم نے سماعت سے محروم 10ویں ایشیائی کھیلوں میں ایران کو پہلا طلائی تمغہ دلا دیا۔
-
معیشتایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ECO کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش قابل قدر ہے
مشہد (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ECO کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہر کوشش قابل قدر اور اہداف کے حصول کی جانب تعمیری قدم ہے۔
-
سیاستای سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
مشہد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ای سی او کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے۔
-
سیاستپزشکیان : شام میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ملکوں کی مذمت ہونی چاہئے
تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں نے جو کام کیا ہے وہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے خلاف ہے ، دمشق کو سلامتی کونسل میں اس کی شکایت کرنا چاہئے اور جو ممالک دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں، ان کی مذمت ہونی چاہئے
-
سیاستایران: یورپی ٹرائيکا قرار داد 2231 کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے
نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام مراسلے میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں سیاسی محرکات کا حامل قرار دیا ہے اور یورپی ٹرائيکا سے مطالبہ کیا ہے کہ جے سی پی او اے اور قرار داد 2231 کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
-
سیاستشامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھيں گے ، صدر ایران
تہران- ارنا- صدر مملکت نے شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کو ایران کی علاقائی حکمت عملی قرار دیا اور شام کی حکومت اور قوم کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شام ایک بار اپنے ملک میں بد امنی کی صیہونی سازش کو ناکام بنائے گا اور ہم اس راہ میں شام کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہيں۔
-
سیاستایران اور روس نے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے میں شامی حکومت کی مدد کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا
تہران - ارنا - ایران اور روس کے صدور نے ٹیلی فونی گفتگو میں شمالی شام میں دہشت گردوں کی حالیہ نقل و حرکت کو اس ملک اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور شام کی حکومت کی مدد کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا۔