بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ)
-
تصویرایران میں صدارت کے 13 ادوار
اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 110 کے پیراگراف 9 کے مطابق پبلک ووٹنگ کے ذریعے انتخاب کے بعد صدر کی تقرری کا فرمان ولی فقیہ (رہبر انقلاب اسلامی) کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ 1۔ ابوالحسن بنی صدر 2۔ شہید محمد علی رجائی 3۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای 4۔ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی 5۔ سید محمد خاتمی 6۔ محمود احمدی نژاد 7۔ حسن روحانی 8۔ شہید سید ابراہیم رئیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے 8 صدور ہیں جنہیں امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے آئين کے تحت مقرر کیا جا چکا ہے۔
-
تصویربانی انقلاب امام خمینی (رح) کی رحلت پر عوام کی بے مثال عزاداری کی یادگار تصویریں
6 جون سن 1989 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اس جہان سے کوچ کرگئے۔ انتقال کے بعد، آپ کے جسد خاکی کو الوداع کہنے کے لئے تہران کی عیدگاہ میں شیشے کے ایک تابوت میں رکھا گیا اور آپ کے عمامے کو بھی آپ کے سینے پر رکھا گیا تہران کی عیدگاہ مصلی سے لیکر بہشت زہرا تک عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تھا جو اپنے رہبر و قائد کو آخری سلام کہنے کے لئے پہنچا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپ کی تدفین کی مقررہ جگہ کے گرد 32 مربع کلومیٹر پر مشتمل خمینی کے عاشقوں کا ایک موجزن سمندر دکھائی دے رہا تھا۔ بانی انقلاب کو الوداع کہنے ایران کی آبادی کا چھٹا حصہ یعنی 1 کروڑ شہری دارالحکومت پہنچ کر آہ و زاری اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ ارنا نے امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی کے موقع پر پہلی بار اس تاریخی دن کی کچھ ایسی تصویریں شایع کی ہیں جو اس سے قبل کسی بھی پلیٹ فارم پر جاری نہیں ہوئی تھیں۔
-
سیاستیوم قدس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے ایک عالمی مہم ہے، پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس ناجائز صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے تشدد، قتل اور امتیازی سلوک کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی مہم ہے۔
-
پاکستانیوم القدس اسرائیل کے خلاف دفاع فلسطین کے اتحاد کا مظہر ہے، لیاقت بلوچ
اسلام آباد (ارنا) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے عالمی یوم قدس کے قیام کے سلسلے میں امام خمینی (رح) کے تاریخی اقدام کو اسلام کے جسم میں نئی جان ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ یوم قدس پر فلسطینیوں کی آزادی کا دفاع کرنے والوں کا اتحاد صیہونی حکومت سمیت ہمارے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف مشترکہ محاذ کا مظہر ہے۔
-
پاکستانپاکستان میں یوم القدس سیمینار، مقررین کا امام خمینی (رح) کے افکار کی اہمیت پر زور
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے مقررین نے اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے امام خمینی (رح) کے افکار پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس دنیا بھر کے مسلمانوں کو فلسطین کے دفاع اور ناجائز صیہونی حکومت کی مخالفت کے لیے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔