ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کے جواب میں تنظیم کی سیکریٹری جنرل Agnes Callamard کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کا شرمناک ویٹو، اسرائیل (حکومت) کے لیے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کا گرین سگنل ہے۔
انہو نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک اور اہم موقع گنوا دیا ہے کہ وہ اسرائیل (حکومت) سے شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کرے۔
انہوں نے استفسار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خوفناک بھوک اور مصائب کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور امداد پر پابندیاں اسرائیلی پابندیاں اٹھانے کے اقدام سے روکنے کا کیا جواز ہے؟
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں غذائی قلت کی کمی کے شکار ہزاروں بچے استپالوں میں بھوکے سورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ