دفاع
-
ایران کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ جنرل کیومرث حیدری
تہران- ارنا- ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ " ہماری مسلح افواج خود کفالت کی اس سطح پر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ کسی بھی مرحلے اور پیمانے پر ہر طرح خطرات کا بھرپور مقابلہ کرسکتی ہیں۔"
-
دہشت گرد گروپ جیش الظلم کا آپریشنل سربراہ مارا گیا
آپریشنل انٹیلی جنس کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں متعدد علاقائی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور گزشتہ سال کے دہشت گردی کے واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے دہشت گرد گروہ جیش ظلم کی آپریشنل ٹیم کے سربراہ ولی محمد شاہ بخش کو ہلاک کر دیا گیا۔
-
ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے تعلقات میں فروغ، علاقے کے استحکام کی ضمانت کا باعث، میجر جنرل محمد باقری
تہران/ ارنا، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجرل جنرل محمد باقری نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا استقبال کرنے کے بعد، مشترکہ اعلی سطحی نشست میں کہا کہ بیجنگ معاہدے کے انعقاد کے نتیجے میں ایران اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے مابین بھی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔
-
ترجمان سپاہ: قومی سلامتی اور دفاعی وفوجی توانائی ہماری ریڈ لائن ہے
تہران – ارنا- سپاہ پاسداران کے ترجمان نے قومی سلامتی اور دفاعی وفوجی توانائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اوروعدہ صادق 2 قومی سلامتی اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں، ایرانی عوام کی بھرپورحمایت پر استوار ایران کی مسلح افواج کے عزم راسخ کے دو عملی نمونے ہیں
-
سپاہ قدس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا انتباہ: ہمارے دشمن ہر دھمکی پر ایران کے دنداں شکن جواب کا سامنا کریں گے
تہران – ارنا – سپاہ قدس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈیٹرینس پاور کے بارے میں کہا ہے کہ ہمارے دشمن جانتے ہیں کہ ہر دھمکی یا جارحیت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دنداں شکن جواب کا سامنا کریں گے
-
ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا اعلان
تہران/ ارنا- یوم مسلح افواج کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ادارہ اطلاعات کے نائب سربراہ جنرل سید حسن ابوترابی نے امام خمینی کے حکم پر فوج کی تشکیل کی یاد تازہ کی۔
-
سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی: دشمن کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ایران کے میزائلوں نے درست نشانہ کیسے لگایا
تہران (ارنا) سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اپنے تمام تر دعووں کے باوجود عملی طور پر بے بس ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ ہمارے میزائل اتنے درست طریقے سے اپنے اہداف کو کیوں نشانہ بناتے ہیں۔ قاآنی نے کہا کہ یہی ہماری طاقت ہے۔
-
میجر جنرل موسوی: ہمارا فوجی سازوسامان ضروریات کے مطابق تیار اور استعمال کیا جاتا ہے
تہران - ارنا – ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے ملک کی فوجی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوجی سازوسامان ضروریات کے مطابق تیار اور استعمال کیا جاتا ہے۔
-
ایران اور آرمینیا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں
تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آّپریشنل ڈپٹی کمانڈر جنرل ولی اللہ معدنی نے بتایا ہے کہ ایران اور آرمینیا مشترکہ سرحدوں پر فوجی مشقیں منعقد کریں گے۔
-
میجر جنرل باقری: ہم جنگ طلب نہیں، لیکن زور زبردستی کے خلاف کھڑے رہیں گے
تہران (ارنا) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہماری حکمت عملی قومی مفادات کا دفاع اور متعین مقصد کی جانب بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ طلب نہیں لیکن دھونس اور دھمکی کو قبول نہیں کرے گا اور اس کے خلاف ڈٹا رہے گا۔