5 جون، 2025، 9:05 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853410
T T
0 Persons

لیبلز

پزشکیان: عیدالاضحی خدا کے حضور عبادت کا خالص ترین مظہر ہے

تہران – ارنا – صدر ایران نے ایک پیغام جاری کرکے اسلامی ملکوں کے حکام اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج جمعرات 5 جون کو ایک پیغام جاری کرکے اسلامی ملکوں کے سربراہان اور عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی، امتحان الہی میں حضرت ابراہیم (عیلہ السلام) کی سربلندی کا دن،اور خدا کے حضور، تسلیم ورضا، ایثار اور عبادت کی خالص ترین تجلی ہے۔

 انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ اس مبارک عید کی برکت سے ہم مسلمانون میں اتحاد ویک جہتی بڑھنے اور امت اسلامیہ کی سربلندی کا مشاہدہ کریں گے، اور دین مبین اسلام نیز پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گرانبہا تعلیمات کے سائے میں، مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کا راستہ طے کريں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .