ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اپنے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر سیاسی محرکات کے تحت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگارکر سلامتی کونسل کے بنیادی فرائض ميں رخنہ اندازی اور عالمی رائے عامہ کی توجہ مظلوم فلسطینی عوام کے رنج و الم سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے اپنے اس مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل، غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے فوری طورپر بند کرانے، محاصرہ ختم کرانے،غیر مشروط اور دائمی جنگ بندی، انسان دوستانہ امداد تک مظلوم فلسطینی عوام کی دسترسی اور ان کے رنج و الم کے خاتمے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے فرائض پر عمل کرے ۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اپنے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ وسیع جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں، دوہرے معیاروں اور سیاسی محرکات کے تحت سیلیکٹیو اپروچ سے کام نہيں لینا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ