6 جون، 2025، 8:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853924
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور آرمینیا کے تاریخی روابط  کی تقویت اور مشترکہ مفادات پر زور

تہران – ارنا – ایران اور آرمینیا کے سربراہان مملکت نے تاریخی اور دوستانہ روابط کے فروغ اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون کے استحکام  پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے آج جمعے کی  شام، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ  ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ایران کی حکومت، عوام  اور رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔

  آرمینیا کےوزیر ا‏عظم نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کے روابط کی موجودہ سطح کو اطمینان بخش بتایا اور کہا کہ وہ صدر ایران کے دورہ ایروان کے منتظر ہیں۔  

صدر ایران نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں آرمینیا کے وزیر اعظم کے  مبارکباد کے فون کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے دوستانہ تاریخی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

 انھوں نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے قریبی دوستانہ روابط نہ صرف باقی رہیں گے بلکہ  روز بروز محکم تر ہوں گے۔

صدر ایران نے کہا کہ وہ بھی اپنے دورہ آرمینیا کے مشتاق ہیں اور اس دورے کی ضروری منصوبہ بندی ان کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .