ارنا کے مطابق شنگھائی میں ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ فرزین سے ملاقات میں محترمہ روسیف نے بتایا کہ انھوں نے برکس گروپ کی میٹنگوں میں نیو ڈیولپمنٹ بینک میں ایران کی رکنیت کے حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق فرزین اور روسیف نے اس ملاقات میں، ترقی پذیر ممالک اور نئی اقتصادی طاقتوں کی پشرفت میں برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے کردار پر
زور دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ فرزین اور برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کی سربراہ محترمہ روسیف نے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ذریعے، شنگھائی ڈیولپمنٹ بینک کی تاسیس کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایران کی رکنیت اور اس کے کردار کا جائزہ بھی لیا۔
اس ملاقات میں ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے حالیہ برسوں میں ایران کی اچھی کارکردگی اور جغرافیائی و قدرتی امتیازات نیز برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے بانی ممالک، (ہندوستان، جنوبی افریقا، روس، برازیل اور چین) کے ساتھ ایران کے اچھے روابط اور تعاون کا ذکر کیا اور نیوڈیولپمنٹ بینک کے پلیٹ فارم سے برکس کے رکن ملکوں کے ساتھ مالیاتی اور بینکاری تعاون بڑھانے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ