6 جون، 2025، 2:46 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853796
T T
0 Persons

لیبلز

ایران ہیلتھ 1404  میں 20 ملکوں کے وفود کے شرکت

 تہران – ارنا – ایران کے میڈیکل اکیوپمنٹ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فنڈ کے ایم ڈی  نے ایران ہیلتھ 1404 بین الاقوامی نمائش میں نالج بیسڈ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے  بیس ملکوں کے وفود کی شرکت کی خبر دی ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیکل اکیوپمنٹ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین سلمانی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران ہیلتھ 1404 بین الاقوامی نمائش میں بیس ملکوں کے نمائندوں کے شرکت سے تجارتی نشستیں منعقد ہوں گی۔

 ایران ہیلتھ 1404 بین الاقوامی نمائش 8 جون  کو تہران میں شروع ہوگی اور 11 جون تک جاری رہے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے طبی آلات کے تحقیقاتی صنعتی مرکز، میڈیکل اکیوپمنٹ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین سلمانی نے بتایا کہ اس بین الاقوامی نمائش اور تجارتی نشستوں کا مقصد، بین الاقوامی معاملات کا فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری، برآمداتی منڈی میں توسیع اور طبی آلات، دواؤں اور میڈیکل سروسز سے متعلق نئی ٹیکنالوجی  کی منتقلی ہے۔    

  انھوں نے بتایا کہ ایران کی نالج بیسڈ  ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی تجارتی وفود کے مذاکرات کے لئے تہران کی بین الاقوامی نمائشگاہ کا  ہی ایک ہال مخصوص کردیا گیا ہے۔

 قابل ذکر  ہے کہ ایران ہیلتھ 1404 طبی شعبے سے متعلق اس علاقے کی اہم ترین بین الاقوامی نمائش ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .