تہران
-
تصویرتہران، جوتوں کی بین الاقوامی نمائش
ایران اپنے معیاری جوتوں کے لیے بھی مشہور ہے، تہران کی "شہر آفتاب" نمائشگاہ میں اسی سلسلے کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ایران اور کئی دیگر ممالک کے جوتے بنانے والی کمپنیوں اور مراکز نے شرکت کی تھی۔ یہ تین روزہ نمائش جمعے کو اپنے اختتام پر پہنچی۔
-
تصویرتہران، بسیج عوامی رضاکار فورس کے 1 لاکھ 10 ہزار ارکان کی پریڈ
جمعہ 10 جنوری 2025 کو تہران کی مرکزی شاہراہ، خیابان انقلاب پر بسیج رضاکار فورس کے 1 لاکھ 10 ہزار ارکان نے پریڈ کرکے، ایران کے اسلامی انقلاب کو حاصل عوامی حمایت کی مثال پیش کردی۔ گزشتہ روز ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں بسیج رضاکار فورس نے پریڈ کیا تھا۔
-
تصویرتہران، قاچاری دور کے گلستان محل میں واقع "شمس العمارہ" کے دروازے ایک بار پھر کھول دیے گئے
تہران کے گلستان محل کی ایک قدیم عمارت کو "شمس العمارہ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پیر کی صبح اس عمارت کو ایک بار پھر سیاحوں اور ماہرین کے لیے کھول دیا گیا۔ اس بار تاریخی ایرانی قالینوں کے ایک مجموعے کی بھی اس محل میں رونمائی ہوئی ہے۔ یہ محل قاچاری دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔
-
تصویراحباب سلیمانی کانفرنس
مقدس حرم کا دفاع کرنے والے شہداء کی یاد میں چوتھی تہران کانفرنس " احباب سلیمانی " کے عنوان سے بدھ کی شام تہران کے میئر علیرضا زاکانی کی موجودگی میں میلاد ٹاور انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔
-
تصویرتہران ، فرحزاد میں یلدا فیسٹیول
یلدا کے موقع پر خاص فیسٹیول جمعہ کو تہران کے مرکز میں واقع دریائے فرحزاد کے تفریحی درے میں منعقد ہوا۔
-
تصویرتہران، سال کی طویل ترین رات "شب یلدا" کی تیاریاں
سال کی طویل ترین رات 20 اور 21 دسمبر کی بیچ کی رات کو ایران میں شب یلدا کہا جاتا ہے۔ اس رات پورے ایران میں سب لوگ اپنے بزرگوں کے گھر پر اکٹھا ہوکر جشن مناتے ہیں۔ حافظ اور فردوسی کے اشعار پڑھے جاتے ہیں۔ تربوز، انار، خشک میوے اور مختلف قسم کی مٹھائیوں سے مہمانوں کی پذیرائی کی جاتی ہے۔ چند روز قبل سے اس رات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور خریداری ہوتی ہے۔
-
تصویرتہران، پپٹ شو کا 16واں بین الاقوامی فیسٹیول
تہران میں کٹھ پتلیوں کے تھیئیٹر کے سولہویں بین الاقوامی فیسٹیول کا افتتاح پیر کی شام تہران کے "آب و آتش" پارک میں ہوا۔ اس موقع پر چار مختلف گروہوں نے اپنے پلے پیش کیے۔
-
تصویرایران میڈ اور تحقیقاتی مصنوعات کی نمائش
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 12 دسمبر کو تہران کی نمائشگاہ میں ایران میڈ کی بارھویں اور تحقیقاتی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی پچیسویں نمائش کا افتتاح کیا
-
تصویرگیس برآمد کرنے والے ملکوں کا چھبیسواں اجلاس
گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کی وزارتی کونسل کا چھبیسواں اجلاس اتوار 8 دسمبر کو تہران میں ایران کے وزیر پیٹرولیئم محسن پاک نژاد کی صدارت میں منعقد ہوا
-
تصویرحسینیہ امام خمینی میں شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلس
بدھ کی شام حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے ، شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلس عزا منعقد ہوئی
-
تصویرتہران کے حسینیہ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کے سوگ میں عزاداری کی دوسری رات
منگل 3 دسمبر کی رات تہران کے حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) میں رہبرانقلاب اسلامی کی شرکت سے، دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سوگ میں دوسری رات بھی مجلس عزا منعقد ہوئی
-
تصویرپینٹ،فشریز اور آبی حیات کی بین الاقوامی نمائش
پینٹ،فشریز اور آبی حیات کی بین الاقوامی نمائش پینٹ، کوٹنگ، کمپوزٹ اور پلیٹنگ کی چوتھی اور فشریز، آبی حیات، ماہیگیری نیز سی فوڈ اور اس سے وابستہ صنعتوں کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش منگل تین دسمبر کی شام تہران میں منعقد ہوئی
-
تصویراڑتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنانے کا مقابلہ
تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں بدھ 27 نومبر کو اڑتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنانے کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں 41 مرد اور 6 خاتون نشانہ بازوں نے حصہ لیا
-
تصویرمحمد جواد ظریف کا ارنا کا دورہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برای اسٹریٹیجک امور ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پیر 25 نومبر کو ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات اور اس نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
-
تصویرٹھہرے ہوئے پانی میں کشتیرانی کے مقابلے
پیر 25 نومبرکو تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلیکس کی جھیل میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ کشتیرانی کے مقابلے منعقد ہوئے
-
تصویریونیورسٹیوں اور دینی مدارس کے بسیجی طلبا و طالبات کا قومی اجتماع
ایران کی یونیورسٹیوں اوردینی مدارس کے بسیجی طلبا وطالبات کا قومی اجتماع آج جمعہ 22 نومبر کی دوپہر حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس میں منعقد ہوا جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی
-
تصویرتہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں عوام کا اجتماع
تہران کے عوام نے جمعہ 22 نومبر کی صبح اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرکے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی
-
سیاستصیہونی حکومت کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے نکالنے کا مطالبہ
تہران – ارنا – تہران کے عوام نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی اجتماع کرکے غاصب صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے فوری طور پر نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
تصویربچوں کے بوکسنگ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ
بچوں کے بوکسنگ (مکے بازی) فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ اتوار 17 نومبر کو تہران کے شیرودی اسپورٹس کمپلیکس کے شہید ہمت ہال میں منعقد ہوا
-
تصویرکتاب، مطالعہ کتاب اور منتظم کتب خانہ کا قومی دن
کتاب، مطالعہ کتاب اور منتظم کتب خانہ کا قومی دن جمعرات کو ایران میں کتاب، مطالعہ کتاب اور منتظم کتب خانہ کا قومی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے تہران کے وحدت ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی
-
تصویردارالحکومت تہران میں بارش کے دلچسپ نظارے
تہران میں موسم خزاں اپنے عروج پر ہے اور بارشوں نے اس کے حسن کو دوبالہ کردیا ہے۔
-
تصویرترجمان وزارت خارجہ کا دورہ ارنا
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بدھ 13 نومبر کو تہران میں ارنا کےیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ انھوں نے اس دورے میں ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین جابری انصاری سے ملاقات اور نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
-
سیاستترجمان وزارت خارجہ کا ارنا کا دورہ
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں ارنا کے ہیڈآفس میں نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات اور اس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
-
سیاستڈاکٹر قالیباف: سید حسن نصراللہ کی شہادت نے ثابت کردیا کہ جرائم پیشہ صیہونی گینگ سے سازباز بے فائدہ ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا ہے کہ مومن اور مجاہد نصراللہ کی شہادت ان کی اور استقامتی محاذ کی شکست نہیں ہے
-
تصویرتہران کی نماز جمعہ 8 نومبر 2024
8 نومبر 2024 کو تہران کی نماز جمعہ سید محمد حسن ابوترابی فرد کی امامت میں تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی
-
تصویرتہران سمفونک آرکسٹرا
تہران سمفونک آرکسٹرا نے منگل 5 نومبر کی شام تہران کے وحدت ہال میں، مازیار یونسی کی قیادت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا
-
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر اعظم کی ملاقات اور گفتگو
سیاستایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: میاں شہباز شریف
اسلام آباد/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جو ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، منگل کے روز پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
تصویررہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کے شہدا کے لواحقین کی ملاقات
غصب صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین نے آج اتوار 3 نومبر کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ سنیچر 26 اکتوبر کی صبح غاصب صیہونی حکومت کے جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس کے اہلکار، حمزہ جہاندیدہ، محمد مہدی شاہرخی فر، مہدی نقوی اور سجاد منصوری شہید ہوگئے تھے۔
-
سیاستجنرل سلامی: عالمی تفرقہ اور دہشت گردی امریکی پالیسیوں کی دین ہے
تہران – ارنا – پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے اس بات پر زور دیتا ہوئے کہ امریکا کو جیسا وہ ہے اسی شکل میں پہچاننے کی ضرورت ہے کہا ہے کہ عالم اسلام میں خونریز تفرقہ اور تکفیری دہشت گردی امریکی سیاست کی دین ہے
-
تصویرتہران میں 3 نومبر 2024 کی ریلی
آج اتوار 3 نومبر 2024 کی صبح " امریکا میں دنیا میں شرپسندی کا محور" کے زیر عنوان دارالحکومت تہران کے ساتھ ہی پورے ملک میں ریلیاں نکالی گئيں۔ تہران میں یہ ریلی امریکا کے سابق جاسوسی اڈے پر پہنچ کر ختم ہوئی جس میں طلبا اور عوام کے مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔