ایران کے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پلیٹ فارم کے ابتدائی ورژن کی رونمائی

تہران (ارنا) ایران کے پہلے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پلیٹ فارم کے ابتدائی ورژن کی تقریب رونمائیسائنس و ٹیکنالوجی کے نائب صدر اور یونیورسٹی پروفیسرز کے ایک گروپ کی موجودگی میں کی گئی۔

 نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے آپریٹنگ سسٹم یا پلیٹ فارم (ورژن 3.0) کے ابتدائی ورژن کی رونمائی آج بروز ہفتہ 15 مارچ 2025 کو سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب صدر اور یونیورسٹی پروفیسرز کے ایک گروپ کی موجودگی میں کی گئی۔

نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم دراصل مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ ہے اور انتہائی بنیادی اور ضروری اقدامات میں سے ایک ہے جسے اکتوبر 2024 سے وائس چانسلر برائے سائنس کے تعاون اور ممتاز یونیورسٹی پروفیسرز اور ماہرین کے ایک گروپ کی مدد سے ملک میں اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .