اس حملے کے نتیجے میں میڈلین جہاز کا جی پی ایس سسٹم بری طرح متاثر ہوگيا ہے۔
چند گھنٹے قبل صیہونی وزیر جنگ نے دھمکی دی تھی کہ اس جہاز کو غزہ پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ برازیلین صحافی اور فریڈم فلوٹیلا کے سربراہ تیاگو آویلا نے بتایا کہ میڈلین جہاز کے جی پی ایس سسٹم نے کام کرنا بند کردیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی فوجی ہمیں روکنا چاہتے ہیں لہذا غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے اس جہاز پر حملے کا پورا امکان موجود ہے۔
تیاگو آویلا نے بتایا کہ غزہ سے ہمارا فاصلہ محض 260 کلومیٹر ہے لیکن ہمارا جی پی ایس سسٹم ہمیں اردن کے ایک ایئرپورٹ کے قریب دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے کمانڈو فورس کے ذریعے غزہ پٹی میں نیا قتل عام کرنا چاہتی ہے جسے ہمیں روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
میڈلین فلوٹیلا کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈال کر غزہ تک امدادی کارروائی کا راستہ ہموار کریں۔
آپ کا تبصرہ