اقوام متحدہ
-
بچوں کا عالمی دن
سیاستدنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے، ایران
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ غزہ کے بچوں کے دکھ درد کو سمجھنے کا موقع ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے۔
-
سیاستایران کا اپنی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل سے ضروری اقدامات کا مطالبہ
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران کی قومی خودمختاری و ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عالم اسلامانروا: شمالی غزہ میں ایک مہینے سے کوئی بھی کھانے کی چیز نہیں پہنچی ہے
تہران – ارنا اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا نے بتایا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے میں انسانی حالات بہت خراب ہیں اور شمالی غزہ میں ایک مہینے سے کھانے کی کوئی چیز نہیں پہنچی ہے۔
-
سیاستدمشق کے شہر زینبیہ میں رہائشی عمارت پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، ایران
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج (اتوار) دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
سیاستاسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، قانونی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ
تہران (ارنا) اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں قانونی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے۔
-
سیاستبیمار ایرانی بچوں کی جان مخصوص دوائیوں پر پابندی کی وجہ سے خطرے میں ہے
تہران- ارنا- ایران کے وزیر انصاف نے ایران کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کی غیر منصفانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار ایرانی بچے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ، جارحیت اور غیر منصفانہ پابندیوں کا شکار ہیں۔
-
سیاستصیہونی حملوں کے نتیجے میں لبنان کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوجانے کی بابت ایران کی تشویش
لندن – ارنا – اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں لبنان کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہوجانے کی بابت گہری تشویش کا اظہار کیاہے
-
دنیااسرائيل نے UNRWA کے ساتھ تعلقات باضابطہ طور پر ختم کردیئے
تہران (ارنا) صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر دوہرا معیار رکھتے ہیں: ایران
تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں لبنان میں مقیم ایرانی شہری کی شہادت پر، یو این کے خصوصی رپورٹر کا دوہرا معیار اور خاموشی قابل مذمت ہے۔
-
سیاستاپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے: اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر کا اعلان
لندن- ارنا – اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے یو این ترک اسلحہ کانفرنس کے اراکین کے نام مراسلے میں واضح کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں، اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع میں ذرہ برابر ہچکچاہٹ سے کام نہيں لے گا
-
سیاستصیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت / عراق سمیت دیگر ممالک کے فضائی حدود کی خلاف ورزی
تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی اور فوجی اڈے ایک حقیقت ہیں اور صیہونی جنگجوؤں نے ایران کے خلاف حالیہ جارحیت میں امریکہ کے بنائے ہوئے فضائی چینل کو استعمال کیا۔
-
دنیاصیہونی حکومت کی UNRWA پر پابندی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، 16 ممالک کا مشترکہ بیانیہ
تہران- ارنا- 16 ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مشترکہ بیان پیش کیا اور کہا کہ اسرائیل واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
-
سیاستایران: UNRWA کے خلاف اسرائیلی پلان کی مذمت / سلامتی کونسل سے تل ابیب کی جنگی مشینری روکنے کا مطالبہ
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ غزہ تباہی اور مسلسل مصائب کا شکار ہے اور ہم ریلیف اینڈ ورک ایجنسی(UNRWA) کے خلاف اسرائیلی حکومت کے حالیہ پلان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جسکا مقصد مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی امداد فراہم کرنے سے روکنا ہے۔
-
دفاعصیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف دفاع کے حقدار ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔
-
عالم اسلامغزہ کے اسکول پر حملے میں 18 شہید/ شہداء کی تعداد 42 ہزار 847 ہو گئی
تہران(IRNA) صیہونی حکومت نے ایک نئے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
-
سیاستاقوام متحدہ کے وجود کا فلسفہ ختم ہو رہا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے صیہونیوں کی کھلے عام حمایت کے نتیجے میں اقوام متحدہ اپنے فلسفہ وجود کو کھو رہا ہے۔
-
سیاستعالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کا سدباب کرے، سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایران کا خط
نیویارک (IRNA) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر پاسکل کرسچن نام ایک خط میں تہران کے خلاف اسرائیلی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صیہونی حکومت بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے"
-
سیاستیورپ نے تہران کے سلسلے میں ایک انتہائی خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر
نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آیا ہے کہ: یورپ نے ایران کے سلسلے میں ایک غلط اور خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے۔
-
سیاستحماس اور تہران کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے پر ایرانی مندوب کا ردعمل
نیویارک (IRNA) اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے کہ حماس نے ایران سے پانچ سو ملین ڈالر مدد کی درخواست کی تھی۔
-
عالم اسلاماسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں حالات قابو سے باہر ہو رہے ہیں، یونیفل کے ترجمان کا انتباہ
نیویارک/ ارنا- لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل کے ترجمان "آندرے آتیننتی" نے لبنان میں صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
-
سیاستشام میں ایرانی ہلال احمر ہسپتال پر صیہونی حملہ جنگی جرم ہے، کاظم غریب آبادی
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے ذمہ دار کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی ہلال احمر کے فیلڈ اسپتال پر صیہونی حکومت کا حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
-
سیاستشام میں ہلال احمر کے گودام پر صیہونی دہشت گردانہ حملہ / ایران کا سلامتی کونسل کو مذمتی خط
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام میں ایران کے ہلال احمر کے گودام پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے انسانی اور طبی سہولیات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل تردید جنگی جرم ہے۔
-
سیاستعالمی برادری کو صیہونی حکومت کے شر کے خلاف کارروائی کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تہران (IRNA) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اجتماعی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
-
سیاستلبنان کو فوجی امداد کی ضرورت نہیں؛ جنگ بندی اور امدادی کارروائی اولین ترجیح ہو: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان
نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لبنان کو فوجی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
-
سیاستعراقچی، ہم صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مضبوط اقدامات کے لیے تیار ہیں
تہران (ارنا) ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف بھرپور اور مضبوط دفاعی اقدامات اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس سلسلے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
-
عالم اسلام11 دنوں میں 100 سے زائد لبنانی بچوں کی شہادت
تہران (ارنا) یونیسیف کے مطابق، صیہونی حکومت نے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے 11 دنوں میں 100 سے زائد لبنانی بچوں کو قتل کیا ہے۔
-
سیاستعالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، ایران کا مطالبہ
لندن(IRNA) جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار دو اہم اداروں کے ساتھ خط و کتابت میں لبنان و فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم پر صیہونی حکومت کا مواخذہ کرنے اور جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاستاسرائیل کے حامیوں کو ایران کا انتباہ: دور ہی رہو
نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے اسرائیلی حکومت کے حامیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور ایران کے درمیان تنازعہ میں نہ پڑیں اور اس تصادم سے دور رہيں۔
-
دفاعاقوام متحدہ میں ایرانی مندوب : اسرائيل نے نئی خباثت کی تو ایران کا جواب تباہ کن ہوگا
نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے صیہونی حکومت کو نئے میزائلی جواب کے بارے میں کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے نئی خباثت کی تو اگلا جواب اور تباہ کن ہوگا۔