ایران نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں فرانسیسی دعوے کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نیویارک - ارنا - ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ دعوی کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے قریب ہے، مکمل طور پر بے بنیاد اور سیاسی لحاظ سے غیر ذمہ دارانہ ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے نام خط میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی  اپنے دفاعی نظام میں کوئی تبدیلی کی لہذا اس حوالے سےفرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ دعوی کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے قریب ہے، مکمل طور پر بے بنیاد اور سیاسی لحاظ سے غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ایروانی نے کہا کہ اگر فرانس اور اس کے شراکت دار واقعی سفارتی حل چاہتے ہیں تو وہ دھمکیاں دینا بند کر دیں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ممالک کی خود مختاری کا احترام کریں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .