الیانوف: عمان میں ایران - امریکہ مذاکرات کے نتائج اطمینان بخش ہیں

تہران - ارنا - عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویانا میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتائج تسلی بخش ہیں۔

میخائل الیانوف نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا کہ عمان میں ہونے والی آج کی ملاقات کے نتائج کے حوالے سے میں یہ ضرور کہوں گا کہ ایرانیوں اور امریکیوں دونوں نے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا جو باعث اطمینان ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا راونڈ ہفتہ 12 اپریل 2025 کو مسقط میں عمان کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .