1 جون، 2025، 9:21 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85849980
T T
0 Persons

لیبلز

یو این کی امن افواج میں بنیاد اصلاحات کی ضرورت ہے، رہبر انقلاب کے فوجی مشیر

تہران/ ارنا- رہبر انقلاب کے فوجی مشیروں کی ٹیم کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل ناصر آراستہ نے عالمی یوم امن افواج کے موقع پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن افواج بہت سے محاذوں پر ناکامی کا شکار ہوئی ہیں لہذا اس کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ناصر آراستہ نے کہا کہ 1948 سے اب تک اقوام متحدہ کی امن افواج نے 70 پیس کیپنگ مشن میں حصہ لیا ہے اور 57 فورسز کی جان بھی بحرانی علاقوں میں جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان، بوسنیا اور یوگینڈا سمیت بہت سی دیگر کارروائیوں میں ان افواج کو بڑی ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ان افواج کی کمزوری یا سستی نہیں بلکہ اپنے افواج کی حمایت میں اقوام متحدہ کی بے عملی اور ناتوانی ہے۔

رہبر انقلاب کے فوجی مشیروں کی ٹیم کے نائب سربراہ نے کہا کہ مغربی ایشیا میں دیکھا جا رہا ہے کہ پیس کیپنگ فورس کو غاصب صیہونی مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس موضوع پر مکمل طور پر خاموش ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ناصر آراستہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران متحرک سفارتکاری پر زور دیکر اور عالمی اداروں پر دباؤ ڈال کر اس معاملے کی اصلاح کا راستہ ہموار کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .