انہوں نے غزہ کے صحت کے شعبے کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
پیدرو سانچیز نے کہا کہ روزانہ ٹیلی ویژن پر غزہ کے بموں سے ویران ہونے والے ہسپتالوں کی تصویر کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل بھی غزہ کے شمالی علاقے میں واقع آخری ہسپتال مسمار کردیا گیا جہاں گنے چنے ماہرین بیماروں کا علاج کرنے میں مصروف تھے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ دسیوں ڈاکٹروں اور نرسوں نے زخمیوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا اور حقیقی معنوں میں آخری دم تک زخمیوں کی حفاظت کی۔
انہوں نے کہا کہ آج پوپ کی بات کو دوہراتے ہیں کہ انسانیت، عزت اور انصاف کی خاطر ان وحشیانہ اقدامات کو روکنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین کے وزیراعظم نے اس سے قبل بھی "غزہ کا تعلق فلسطینیوں سے ہے" کا جملہ کہہ کر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ