ایرانی وزیر خارجہ کی شہید سید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات

تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان میںشہید سید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 سید عباس عراقچی نے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر بھی حاضری دی۔

عراقچی نے کہا کہ سید حسن کی شہادت سے مزاحمت کی قوت میں اضافہ ہوا ہے اور مزاحمت زندہ ہے کیونکہ شہید سید حسن نصراللہ زندہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ شہید نصراللہ کا خون مزاحمت کو آگے بڑھانے میں اس وقت سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب وہ حیات تھے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی اور انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے ہمیں سکھایا کہ تلوار پر خون کی فتح ہوتی ہے۔ اور آخری فاتح لبنانی عوام اور مزاحمت ہوگی اور صیہونی حکومت کی شکست ناگزیر ہے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .