شہید سید حسن نصراللہ
-
دنیانیتن یاہو نے باضابطہ طور پر لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں اور حسن نصراللہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی
تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم نے صیہونی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں باضابطہ طور پر لبنان میں پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔
-
سیاستاگر جنگ کا دائرہ پھیلا، تو اس کا نقصان مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا: سید عباس عراقچی
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مکتب نصراللہ بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے نتیجے میں دوسرے خطے حتی کہ دنیا کے دور دراز کے علاقے بھی بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہوجائیں گے۔
-
عالم اسلامشیخ نعیم قاسم: ہم وہ کام کریں گے کہ صیہونی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو دیکھ کر چیخنے لگیں
تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان کے نئے سربراہ نے شہید سید حسن نصراللہ کے چالیسویں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ بنیامن نتین یاہو کا مقصد لبنان پر قبضہ اور حزب اللہ کی نابودی ہے لیکن ہم وہ کام کریں گے کہ صیہونی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو دیکھتے ہيں چیخنے اور فریاد کرنے لگیں
-
تصویرتہران، شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مرکزی مجلس
تہران/ ارنا- شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں کی مجلس چہلم تہران میں بھی پرجوش انداز میں برپا ہوئی۔ مدرسہ عالی شہید مطہری میں مرکزی مجلس کا اہتمام کیا گیا جہاں علما، صدر مسعود پزشکیان، نائب صدر، وزرائے مملکت، ارکان پارلیمان، فوج کے اعلی عہدے داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عراق کی استقامتی تحریک کتائب حزب اللہ کے سربراہ سید ہاشم الحیدری نے بھی اس مجلس میں شرکت کی۔
-
عالم اسلامشیخ نعیم قاسم، لبنان کی حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب
تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔
-
عالم اسلامحزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کی شکست حتمی: شیخ نعیم قاسم
تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہونے والی اپنی براہ راست تقریر میں صیہونی حکومت کو نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔
-
عالم اسلاماسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں شہید سید حسن نصراللہ کے ہاتھوں کی ایموجی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ نگ میں ہے
تہران – ارنا – شہید سید حسن نصراللہ کے اس قول کی ایموجی کہ "لبنان پر زمینی حملے کی صورت میں صیہونی حکومت کے فوجی عمودی شکل میں آئيں گے اور لیٹے ہوئے جائيں گے" سوشل میڈيا پر ٹرینڈنگ میں ہے
-
سیاستایران، صیہونی حکومت کے مواخذے کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گا
تہران(IRNA) ایران کی وزارت خارجہ نے شہید جنرل نیل فروشان کی شہادت کے حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کے مواخذے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائياں بروئے کار لائے گا۔