کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

اسلام آباد - ارنا - انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی (رح) کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ اور لاہور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایرانی کلچرل ہاؤسز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق بدھ کے روز امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے سیمینار بعنوان " اقتدار، امام خمینی (رح) کی نگاہ میں" کوئٹہ اور "امام خمینی کے افکار اور عالم اسلام کا اتحاد" لاہورکے قونصلیٹ جنرل کے کلچرل ہاؤس میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کے قائم مقام ڈائرکٹرعلیرضا رجائی، کلچرل ہاؤس کے سربراہ سید ابوالحسن میری اور لاہور میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ اصغر مسعودی نے اپنی تقاریر میں مسلمانوں کے درمیان وحدت اور استعمار کے خلاف جنگ پر زور دیا۔

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

متعدد پاکستانی شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ آج مظلوموں کے دفاع میں انقلاب اسلامی ایران کی سوفٹ وئیر وار فلسطین کاز کے لیے دیکھی جا سکتی ہے۔

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

پاکستان کے سابق وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے امام خمینی (رح) کے افکار کی عالمی حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امام خمینی کا نظریہ منفرد ہے۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کا مکتب ایران میں زندہ اور متحرک ہے۔ ایران واحد ملک ہے جس نے امریکی پالیسیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور مضبوط کھڑا ہے۔

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کے ڈائرکٹر رجائی نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے ایک الہی طاقت اور رضائے الٰہی سے دنیا میں آزادی کا پرچم بلند کیا۔

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

کوئٹہ اور لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران کی برسی کی تقریبات

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .