صیہونی جارحیت
-
عالم اسلام شہدائے غزہ کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی
تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی ہے
-
دنیاغرب اردن پر اسرائیل کے قبضے کا ارادہ، بین الاقوامی قوانین کی سنجیدہ خلاف ورزی: گوترش
تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "انتونیو گوترش" غرب اردن کے بعض حصوں یا مکمل طور پر صیہونی حکومت کے قبضے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
-
عالم اسلامشیخ نعیم قاسم: غزہ تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا / مزاحمت نے جو چاہا حاصل کرلیا
تہران (ارنا) لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا نام قربانیوں کی تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا۔
-
عالم اسلاماسرائیلی فوجی غزہ پر حملوں میں قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں
تہران- ارنا- ھاآرتص اخبار نے ایک تحقیقی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کی ایک عمارت میں داخل ہونے کے دوران ایک فلسطینی قیدی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
-
عالم اسلامعرب اور مسلمان صیہونیوں کی لالچ کا مقابلہ کریں، حماس کی اپیل
تہران/ ارنا- صیہونی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر مزید اسلامی اور عرب سرزمینوں پر قبضے پر مبنی نقشوں کے جاری ہونے پر حماس تحریک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
-
دنیاایک اور صیہونی فوجی غزہ میں ہلاک/ مہلوکین کی حقیقی تعداد کو چھپایا جا رہا ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ
تہران/ ارنا- حماس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کے ایک جاسوسی دستے کے کمانڈر کو غزہ میں ہلاک کردیا۔
-
عالم اسلامغزہ میں مزید 31 فلسطینیوں کی شہادت / شہدائے غزہ کی تعداد 45 ہزار 885 ہوگئی
تہران (ارنا) فلسطین کی وزارت صحت نے صیہونی بمباری کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے جس کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 45 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔
-
دنیاغزہ کی جنگ، اسرائیل کے تاریخ کی نقصان دہ ترین جنگ: صیہونی تاریخ داں
تہران/ ارنا- ایک مشہور اسرائیلی تاریخ داں "آوی شیلون" نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ، اسرائیل کے تاریخ کی سیاسی ترین اور نقصان دہ ترین جنگ تھی۔
-
عالم اسلامگزشتہ ایک سال میں 1091 نوزائدہ فلسطینی بچے شہید
تہران/ ارنا- غزہ کے ادارہ اطلاعات کے سربراہ اسماعیل الثوابہ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت نے 1091 فلسطینی بچوں کو غزہ میں شہید کیا ہے۔
-
عالم اسلامشامی عوام صیہونی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، صیہونی میڈیا
تہران (ارنا) صیہونی اخبار یدیعوت آھارنوت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں صیہونی فوج کو جلد ہی نشانہ بنایا جائے گا۔
-
عالم اسلامصیہونی فوجیوں نے لبنان کے شہروں قنطرہ اور طیبہ میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی
تہران (ارنا) صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہروں قنطرہ اور طیبہ پر حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مکانات کو آگ لگا دی۔
-
عالم اسلامغزہ میں شہیدوں کی تعداد 45 ہزار 484 تک پہنچ گئی
تہران/ ارنا- غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 449 دنوں میں صیہونیوں نے 45 ہزار 484 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ: قابض صیہونی افواج کا صحافیوں کی گاڑی پر حملہ جنگی جرم ہے
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قابض صیہونی افواج کا صحافیوں کی گاڑی پر حملہ جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کو چاہیے کہ وہ اس نئے جرم کو مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے سنگین جرائم کے مقدمے میں شامل کریں۔
-
عالم اسلامیمن کا بیلسٹک میزائل مرکزی تل ابیب پر جا لگا
تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے قلب میں ایک فوجی ہدف پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
-
سیاستصیہونی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے، سلامتی کونسل اس کو لگام دے: ایران
نیویارک/ ارنا- صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے حرکت کی ذمہ داری قبول کرکے ثابت کردیا کہ ایران کا جوابی حملہ مکمل طور پر جائز تھا۔
-
عالم اسلامسلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی شکایت درج
تہران/ ارنا- جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے مسئلے پر لبنان نے صیہونی حکومت کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کردی ہے۔
-
عالم اسلامحماس: صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کی اپیل
تہران (ارنا) انسانی یکجہتی کے عالمی دن (International Humanitarian Solidarity Day) کے موقع پر تحریک حماس نے غزہ میں جارحیت اور جنگ بند کرنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے، اس حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: صیہونی حکومت کے رویے سے اس حکومت کے بارے میں ایرانی انتباہ کی سچائی ثابت ہوگئی
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے رویے اور 60 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کی نسل کشی نے پورے خطے کے لیے اسرائیل کے خطرے کے بارے میں ایران کے انتباہات کی سچائی کو ثابت کردیا۔
-
عالم اسلاماسرائیل چاہتا ہے کہ خطے کے تمام ممالک اس کی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے رہیں، سربراہ انصاراللہ یمن
تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے شام پر صیہونی فوج کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت چاہتی ہے کہ خطے کے تمام ممالک اس کی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے رہیں۔
-
عالم اسلاممغربی کنارے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت
تہران (ارنا) مغربی کنارے میں صیہونی فوجی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
-
سیاستصدر ایران کی اسرائیلی جارحیت کے تدارک کے لیے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تعاون کی اپیل
قاہرہ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آٹھ اسلامی ممالک کی تنظیم (D-8) کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں اس تنظیم کے ممالک کے درمیان زیادہ تعاون اور علاقے کے عوام کو اسرئیلی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
سیاستایران نے یمن کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی
تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے بنیادی انفراسٹرکچر پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
-
عالم اسلامغزہ پر صیہونی جارحیت کا 437 واں دن / شہداء کی تدفین کے دوران بمباری سے طبی عملہ زخمی
تہران (ارنا) غزہ جنگ کے 437 ویں روز بھی صیہونی حکومت نے فلسطینی باشندوں کے خلاف اپنے حملوں اور وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
-
عالم اسلامغزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کا 434واں دن، گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 فلسطینی شہید
تہران (ارنا) جنگی جنون مییں مبتلا صیہونی حکومت کی غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کے 434ویں دن بھی اس علاقے کے باشندوں پر مسلسل بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
-
سیاستفلسطین، لبنان اور شام پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند کی جائے ، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے اقتدار اعلی، قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے احترام کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی تقدیر کا تعین اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا اس ملک کے عوام کا قانونی حق ہے۔
-
عالم اسلامصورتحال بہت خطرناک ہے/ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ کی عالمی برادری سے مدد کی درخواست
تہران ( ارنا) غزہ کے "کمال عدوان" اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے پے در پے حملوں کی وجہ سے اس اسپتال کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے۔
-
عالم اسلامشمالی غزہ کی سڑکیں شہداء اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں/ "کمال عدوان" ہسپتال پر حملے کی وجہ کیا ہے؟
تہران (ارنا) اسپتال کے ذرائع نے شمالی غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے علاقے کی سڑکیں شہیدوں اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں۔
-
سیاستشام کی صورتحال صرف اس ملک تک محدود نہیں رہے گی: ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شام کی صورحال صرف اس ملک تک محدود نہیں رہے گی۔
-
سیاستایرانی وزیر خارجہ: ایران اور مزاحمتی محاذ شام کی حمایت کرتے ہیں/ ترکیہ کے ساتھ ہمارے مشترکہ تحفظات ہیں
انقرہ (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور مزاحمتی محاذ دہشت گردوں کے خلاف شام کی حمایت کر رہے ہیں اور ترکیہ کے ساتھ ہمارے مشترکہ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ باہمی افہام و تفہیم سے علاقائی استحکام حاصل کرلیں گے۔
-
عالم اسلامغزہ پٹی میں گلوبل سینٹرل کچن کے 3 ملازمین شہید / صبح سے اب تک شہدائے غزہ کی تعداد 18 ہوگئی
تہران - ارنا- نیوز ذرائع نے جنوبی غزہ پٹی میں صیہونی حملے میں غیر سرکاری تنظیم سینٹرل گلوبل کچن کے 3 ملازمین سمیت 5 افراد کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔