16 اپریل، 2025، 9:11 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85804788
T T
0 Persons

لیبلز

گوترش: 70 فیصدغزہ کو زبردستی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے

 تہران -ارنا – اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے 70 فیصد غزہ کو زبردستی خالی کرنے کا حکم   یا اسرائيلی فوج نے اس کو ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اپنے سماجی رابطے کے  ایکس پیج پر لکھا ہے کہ" ہمیں بڑی تشویش ہے کیونکہ امداد پہنچانے کا سلسلہ بدستور رکا ہوا ہے اور اس کے نتائج بہت تباہ کن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عام شہریوں کا احترام اور ان کی حفاظت نیز انہیں زندہ رہنے کے لئے ابتدائی ضرورت کی چیزیں ہر حال میں فراہم کرنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں جو اسرائيلی جنگی قیدی رکھے گئے ہیں وہ فوری اور غیر مشروط پر آزاد کئے جائيں اور غزہ میں بلاتاخیر جنگ بندی نافذ کی جائے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .