اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کی شب برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر اجلاس منعقد کیا جس میں کنٹریکٹرز کے ذریعے غزہ کو امداد کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کے صیہونی حکومت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر اور مستقل نمائندے جیروم بونافونٹ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کو (اسرائیل کی) فوجی کارروائیوں میں شراکت دار بنا دے گا اور انسانی امداد میں غیر جانبداری کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔
آپ کا تبصرہ