ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ،سلامتی کونسل کے چیئر مین اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈئریکٹر جنرل کے نام مکتوب میں، اپنی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی مواد کی حفاظت کے خصوصی انتظامات اور تدابیر پر زور دیا ہے۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اس مکتوب میں غاصب صیہونی حکومت کی ہر مہم پسندی کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی قانونی ذمہ داری صیہونی حکومت کے ساتھ امریکا پر بھی عائد ہوگی۔
انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں اور اپنی ایٹمی تنصیبات اور مفادات کو ہر قسم کے دہشت گردانہ اور تخریبی اقدام سے محفوظ رکھنے کے لئے سبھی ضروری تدابیر اور اقدمات انجام دے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ایران اسرائیل کی صیہونی حکومت کی ہر قسم کی مہم پسندی کی بابت خبردار کرتا ہے اور اس کی جانب سے پیدا کئے جانے والے ہر خطرے اور ہر اقدام کا منھ توڑ جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ