22 مئی، 2025، 6:39 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85840852
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کی دھمکیوں پر ایران کے وزیر خارجہ کا ردعمل

 تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران ہر صیہونی جارحیت کا کسی تذبذب کے بغیر محکم جواب دے گا

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے منھ توڑ جواب دے گا۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران اپنے عوام کے مفادات کے دفاع میں ذرہ برابر تامل سے کام نہیں لے گا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے نام اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائيلی دھمکیوں پر موثر انسدادی اقدامات انجام دیں اور اگر ان دھمکیوں پر انھوں نے توجہ نہ دی تو اسلامی جمہوریہ ایران خود اپنی ایٹمی تنصیبات اور جوہری مواد کے دفاع میں  خصوصی تدابیر اپنائے گا۔

سید عباس عراقچی نے ایکس پر اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل پر واضح کردیا ہے کہ یہ مکتوب سنجیدہ انتباہ ہے اور اپنے قانونی فرائض کے دائرے میں رہتے ہوئے، ہمارے ممکنہ اقدامات کی ماہیت، نوعیت اور وسعت ، متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے انسدادی اقدامات کی کیفیت اور میزان کے تناسب سے ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .