ارنا کے مطابق یوریشیا اقتصادی یونین کے وزیر تجارت آندری اسلپنف نے ماسکو میں ایران کے ایوان صنعت، تجارت، معدنیات و زراعت کے چیئر مین صمد حسن زادہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ اس روڈ میپ ميں، ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان،تجارت اور روزگار کے شعبے میں براہ راست تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات اور باہمی تجارت کی تفصیلات کی تشریح کے لئے سیمیناروں کا انعقاد بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور یوریشیا کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ دونوں فریقوں کے تاجروں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک دسترسی کے استثنائی مواقع فراہم کرتا ہے۔
یوریشیا اقتصادی یونین کے وزیر تجارت نے کہا کہ اس معاہدے میں، باہمی افہام و تفہیم اور اقتصادی وتجارتی تعاون کی مشکلات کے فوری حل کی مناسب راہیں اور طریقہ کار بھی مد نظر رکھے گئے ہیں۔
مسٹر آندری اسلپنف نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون کے نئے مرحلے کو مشارکت کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اہم یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو رقیب کے بجائے شریک اور حلیف سمجھیں اور 25 کروڑ کی منڈی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
آپ کا تبصرہ