ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نوذر نعمتی نے جمعرات کو تین نئے ڈرونز کی رونمائي کی خبردیتے ہوئے بتایا کہ ورٹیکل فلائٹ واچ ڈرون ہلکا ڈرون ہے جو دن اور رات میں نگرانی پر قادر ہونے کے ساتھ ہی مد نظر ہدف کا صحیح محل وقوع اور پوزیشن بھی معلوم کرسکتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے VTOL (یعنی ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ) ڈرون ہما کے بارے میں بتایا کہ یہ جدید ترین ڈرون 12000 فٹ سے زیادہ بلندی پر پرواز کرنے اور الیکٹرانک جنگ شروع ہونے کی صورت میں، دن میں بھی اور رات میں بھی انواع و اقسام کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نعمتی نے بتایا کہ ایف پی وی جنگی کواڈ کاپٹر شاہین، جدید ترین سسٹم ہے جو مستقبل کی جنگوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ جدید ترین جنگی کواڈ سسٹم مستقل پروازکرنے، انواع و اقسام کے آپریشن کے تناسب سے مختلف آپریشنل رینج اور بلندی پر مشن انجام دینے اور بہت تیزرفتاری کے ساتھ دشمن کے سبھی متحرک اور غیر متحرک سسٹمس کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے پر قادر ہے۔
آپ کا تبصرہ