ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بریٹش میری ٹائم سیکورٹی، کمپنی ایمبری کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران کے ساحلی شہر جاسک کے نزدیک ایک آئل ٹینکر کو جس پر پناما کا پرچم تھا، اغوا کرلیا گیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ایرانی فوج کی بحریہ اس علاقے میں نگرانی کے فرائض انجام دیتی ہے اور ایسا کوئی واقعہ جس کا دعوی کیا گیا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود میں رونما نہیں ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحری فورس کے شعبہ رابطہ عامہ نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ کوئی معتبر ثبوت پیش کئے بغیر،صر ف اس پیغام کی بنیاد پر جس کا دعوی کیا گیا ہے، آئل ٹینکر کے اغوا کا دعوی اور اس کو ایران کے نام نہاد پراکسی بیڑے سے منسوب کرنا، ایران مخالف تشہیراتی سیناریو تیار کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس بے بنیاد دعوے کی کوئی قانونی اور تکنیکی حیثیت نہیں ہے۔
ایرانی فوج کی بحری فورس کے شعبہ رابطہ عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ جہازرانی کے بین الاقوامی کنوینشنوں اور قوانین کی پابندی کی ہے اورمذکورہ رپورٹ میں کئے جانے والے بے بنیاد دعوؤں کو عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے اور علاقے کے حالات خراب کرنے کی کوشش سمجھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ