22 مئی، 2025، 9:24 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85840931
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج فارس کے ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں کی وزیر خارجہ  عباس عراقچی سے ملاقات

 تہران – ارنا – خلیج کے ساحلی ملکوں ملکوں میں تعینات ایران کے سفیروں نے جو صوبائی ڈپلومیسی کی  پہلی نشست میں شرکت کے لئے شیراز گئے ہوئے ہیں، وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج فارس کے ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں کے ساتھ اس نشست میں، پڑوسیوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی تشریح کی ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صوبائی ڈپلومیسی، پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے موقع پر ان کی تقریر کے  اہم موضوعات میں شامل تھی۔

انھوں نے ایران کے سفیروں سے کہا کہ صوبائی ڈپلومیسی کے موضوع پر پہلی علاقائی نشست سے، صوبہ فارس کی گنجائشوں اور  توانائیوں سے واقفیت  کے لئے فائدہ اٹھائيں اور اس صوبے کے متعلقہ اداروں، بالخصوص گورنر ہاؤ‎س، ایوانہائے صنعت وتجارت اور جنوبی صوبوں کے فری زون کی انتظامیہ سے  رابطہ بڑھائيں اور خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے ساتھ  روابط کے استحکام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .