مبینہ جوہری سائٹ سے متعلق جعلی رپورٹ پر اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا ردعمل

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن نے ایک مبینہ ایٹمی سائٹ کے بارے میں فاکس نیوز کی رپورٹ کو "من گھڑت" اور " دہشت گرد گروہ ایم کے او کا طریقہ واردات" قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ MKO ​​کے طریقہ واردات  سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ ساکھ حاصل کرنے کے لیے اپنی تیار کردہ من گھڑت اور جعلی رپورٹیں انٹیلی جنس نتائج کی شکل میں امریکہ سمیت مغربی سروسز کو فراہم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن نے مزید کہا گیا ہے کہ جب ان اداروں پر ان کے جھوٹ کا پول کھل جاتا ہے تو پھر یہ گروہ مغربی میڈیا کے دیگر ذرائع کو جھانسہ دیگر ان کی ساکھ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ من گھڑت رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بار پھر ایران کے ساتھ سمجھوتے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ تعاون کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی وساطت سے بالواسطہ مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں جبکہ چوتھا دور آئندہ اتوار کو مسقط میں متوقع ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .