انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر اور ایرانی وزیرخارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

تہران (ارنا) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پرایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آج صبح انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون اور ایران - امریکہ بالواسطہ مذاکراتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .