ایران ایٹمی ہتھیار نہ ہونے کے باوجود یورینیئم افزودہ کرنے والا واحد ملک نہیں

تہران (IRNA) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران دنیا کا وہ واحد ملک نہیں ہے جو یورینیئم افزودہ کر رہا ہے جبکہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار بھی نہیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی جس انہوں نے کہا تھا کہ ایران واحد ملک ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں لیکن وہ یورینیئم افزودہ کر رہا ہے۔

بہروز کمال وندی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے عملے کو اس بات پر یقینا پریشان ہونا چاہیے کہ ان کے وزیر خارجہ نے معاملے کا مطالعہ کیے بغیر ایسا بیان کیوں دیا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ "بیلجیئم، ہالینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، ارجنٹائن اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جن کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں لیکن وہ یورینیئم افزودہ بھی کر رہے ہیں لہذا ایران وہ واحد ملک نہیں ہے جوایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے باوجود یورینیئم افزودہ بنا رہا ہے۔

بہروز کمال وندی نے مزید کہا کہ امریکی حکام کو بیان دینے سے پہلے کافی سوچ بچار اور مطالعہ کرلینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .