9 مئی، 2025، 4:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85827786
T T
0 Persons

لیبلز

ویٹیکن میں ایرانی سفارتخانے نے نئے پوپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش  کی ہے

 لندن – ارنا- ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک پیغام جاری  کرکے نئے پوپ کی حیثیت سے  کارڈینال رابرٹ فرانسس پرووسٹ کے انتخاب کی دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ارنا کے مطابق ویٹیکن ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے پیغام میں جو سماجی رابطے کے ایکس پیج پر بھی جاری کیا گیا ہے،کہا گیا ہے کہ اس مقدس مرکز میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ، نئے پوپ اور کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا کی حیثیت سے کارڈینال پرووسٹ کے انتخاب کی اس مذہب کے سبھی ماننے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے پوپ کی رہبری کے دور ميں، ادیان کے درمیان ڈائیلاگ اور انہیں ایک دوسرے سے قریب لانے کی وسیع کوششوں نیز دنیا میں ظلم و ستم کے  خاتمے اور سماجی انصاف نیز امن و آشتی کے فروغ کا مشاہدہ کریں گے۔

یاد رہے کہ کارڈینال رابرٹ فرانسس پرووسٹ گزشتہ روز کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا اور پوپ منتخب ہوئے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .