واشنگٹن کانفرنس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا خطاب منسوخ ہونے کے بارے میں، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کی وضاحت

نیویارک- ارنا -  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کارنگی ایٹمی پالیسی بین الاقوامی کانفرنس سے  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا آن لائن خطاب جو آج ہونے والا تھا، منسوخ کردیا گيا ہے

ارنا کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے اعلامیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

اقوام متحدہ میں ایران کا نمائندہ دفتر ابلاغیاتی ذرائع کو اطلاع دیتا ہے کہ ایران کےمحترم وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر سید عباس عراقچی کا خطاب، جو آج کارنگی ایٹمی  پالیسی  بین الاقوامی کانفرنس میں، آن لائن ہونے والا تھا، منسوخ کردیا گیا ہے۔

 یہ خطاب منسوخ کرنے کا فیصلہ، کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے، خطاب کو مناظرے میں تبدیل کئے جانے کے بعد، کیا گیا ہے۔

  اگرچہ ایران کا نمائندہ دفتر کانفرنس کے منتظمین کے اس فیصلے کو افسوسناک سمجھتا ہے لیکن جناب وزیرخارجہ کے خطاب کا متن مناسب وقت پر پہنچا دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .