ایرانی مندوب: ظالمانہ پابندیاں، بین الاقوامی جرائم  کے مقابلے میں جامع تعاون میں رکاوٹ ہیں

تہران – ارنا –  جرائم کی روک تھام اور تعزیراتی عدل و انصاف کے موضوع پر اقوام متحدہ کی نشست سے خطاب میں ایرانی مندوب باقر پور نے زورزبردستی کے اقدامات اور ظالمانہ پابندیوں کو بین الاقوامی سطح پر جرائم کے مقابلے میں اجتماعی تعاون میں رکاوٹ بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

ارنا کے مطابق انسداد جرائم اور تعزیراتی عدل و انصاف کے موضوع پر  اقوام متحدہ کی نشست سے خطاب میں ایرانی مندوب باقر پور نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے منظم بین الاقوامی جرائم کے کنوینشن کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ بین الاقوامی جرائم کی پیچیدگی اتنی بڑھ چکی ہے کہ کوئی بھی ملک اکیلے ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ صرف حقیقی اجتماعی بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ان جرائم کے خلاف موثر کارروائی انجام دی جاسکتی ہے۔  

ایرانی مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی جرائم کے خلاف مہم میں رکن ملکوں کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان پر توجہ ضروری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں، زورزبرستی  کے خودسرانہ اقدامات اور ظالمانہ پابندیاں جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں، بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کے مقابلے کے لئے اجتماعی تعاون میں  سخت  رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .