ارنا کے مطابق ایران کے خلائی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ یزدانیان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ سیٹ لائٹ ناہید 2 خلا میں جانے کے لئے تیار ہے، کہا ہے کہ عنقریب پارس 3 سیٹ لائٹ بھی خلا میں جانے کے لئے تیار ہوجائے گا۔
انھوں نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی سیٹ لائٹوں کی تیاری کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔
ایران کے خلائی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ کے مطابق تحقیقاتی سیٹ لائٹ مختلف سیٹ لائٹ سسٹموں کی آزمائش کے لئے ڈیزائن کئے گئےہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کہ یہ سسٹم 96 فیصد سے 97 فیصد تک ملک کے اندر مقامی طور پر تیار کئے جارہے ہیں اور انہیں ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ