ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ روم میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں ایران کے اصولی موقف ایک بار پھر صراحت کے ساتھ واضح طور پر بیان کئے گئے۔
اسماعیل بقائی نے اپنی پوسٹ ميں لکھا ہے کہ مذاکرات پیشہ ورانہ اور پر سکون ماحول میں انجام پائے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں عمان کے وزیر خارجہ نے رکاوٹیں دورکرنے کے حوالے سے تجاویز اور راہیں پیش کیں جن کے عناوین کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ ان کا تفصیل سے دارالحکومتوں میں جائزہ لیا جائے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ اگلے دور کے مذاکرات کی جگہ اور وقت کا تعین اور اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ