ارنا کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تہران میں، ایران کے اعلی رتبہ حکام سے ملاقات میں بہت سے مسائل منجملہ دو طرفہ امور اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے اس دورے میں، برصغیر ہند کے حالیہ بحران میں، اپنے دوست ملکوں کے موقف کی قدردانی کریں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ