6 جون، 2025، 12:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853749
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران نے لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – ترجمان دفتر خارجہ نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کو لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے

ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی کے سائے میں، لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی  جارحیت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس حوالے سے جنگ بندی کے ضامن، امریکا اور فرانس کی براہ راست ذمہ داری پر زور دیا ہے۔

 ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ميں شک نہیں کہ صیہونی حکومت امریکا کے گرین سگنل اورآشکارا وخفیہ حمایت کے بغیر اتنی ڈھٹائی کے ساتھ ، بین الاقوامی قوانین اور اقو ام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی۔  

 اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور امن و صلح کی خلاف ورزی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے فرائض کی یاد دہانی کراتے ہوئے، مطالبہ کیا ہے کہ کونسل اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اس حوالے سے اپنے فرائض پر عمل کرے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کی سرکشی، اور لبنان نیز دیگر اسلامی ملکوں کے خلاف اس کی جارحیت اس حقیقت کو پہلے سے زيادہ برملا کررہی ہے کہ ملکوں کی خومختاری اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی واحد راہ، اپنی دفاعی بنیادوں کی تقویت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف غیرت مندانہ مقاومت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .