انہوں نے عید قربان کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں اتحاد، یکجہتی، ایثار اور ارادہ الہی کے مقابلے میں سرخم کرنے پر زور دیا اور اسے عیدالاضحی کا سب سے اہم پیغام قرار دیا۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ صیہونیوں کے بہیمانہ جرائم اور مظالم کے خاتمے کے لیے امت اسلامیہ کا مسئلہ فلسطین کے گرد متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔
ترک صدر نے بھی ایران کی حکومت اور ایران کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس عید کو امن، سکون اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ