6 جون، 2025، 1:35 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853774
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی ٹرائیکا کو  ایران کے وزیر خارجہ کے انتباہ

تہران – ارنا – ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ٹرائیکا کو خبردار کیا ہے کہ اپنے ہر قسم کے حقوق کی خلاف ورزی پر ایران سخت جواب دے گا

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ" ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ برسوں کے  اچھے تعاون کے بعد جو اس بات پر منتج ہوا تھا کہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے، ممکنہ فوجی پہلوؤں کے معاندانہ دعوؤں کا کیس ختم کردیا گیا تھا،  ہمارے ملک پر ایک بار پھر عدم پابندی کا الزام لگایا گیا ہے۔"

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "تین یورپی ملکوں نے حسن نیت کے ساتھ افہام و تفہیم کے بجائے، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں ایران کے خلاف معاندانہ اقدام کیا ہے۔ "

  انھوں نے لکھا ہے کہ " جب  ان تین ملکوں نے 2005 میں یہی غلط روش اپنائی تھی تو اس کا نتیجہ کئی پہلوؤں سے، ایران میں یورینیئم کی افزودگی پر منتج ہوا تھا۔ کیا واقعی ان تین یورپی ملکوں نے گزشتہ دوعشروں کے دوران کوئی سبق حاصل نہیں کیا؟ "

ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ " ایران پر سیف گارڈ کی خلاف ورزی کا غالط الزام اور وہ بھی کمزور اور سیاسی محرکات کے تحت تیار کی جانے والی رپورٹوں کی بنیاد پر، آشکارا طور پر بحران کھڑا کرنے کے مقصد سے  لگایا جا رہا ہے۔"

سید عباس عراقچی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "  ایسی حالت میں کہ یورپ ایک اور بڑی اسٹریٹیجک غلطی کرنے جارہا ہے، میری یہ بات یاد رکھیں کہ ایران اپنے ہر قسم کے حقوق کی خلاف ورزی کا سخت جواب دے گا۔ اس کی پوری ذمہ داری صرف ان غیر ذمہ دار کھلاڑیوں پر ہوگی جو خود کو ( اس کھیل میں) اتارنے کے لئے ہر کام کررہے ہیں۔"  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .