4 جون، 2025، 10:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85852839
T T
0 Persons

لیبلز

امت اسلامیہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ ہماری دینی اور اسٹریٹیجک ذمہ داری: صدر پزشکیان

تہران/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحی کی مناسبت سے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

انہوں نے اس موقع پر کویت کے عوام اور حکومت کے لیے سعادت، سلامتی اور برکت کی دعا بھی کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ عید قربان امت مسلمہ کے مابین اتحاد، قربت اور برادری کا باعث ہو اور اسلام کی نورانی تعلیمات اور نبی اکرم (ص) کی ہدایات کے تحت تعلقات میں فروغ آئے۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو دینی اور اسٹریٹیجک فریضہ قرار دیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو ضروری قرار دیا۔

اس موقع پر امیر کویت شیخ مشعل احمد الجابر الصباح نے بھی صدر پزشکیان اور ایرانی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد کے ساتھ امت اسلامیہ کے مابین اتحاد کو علاقائی اور عالمی مسائل کا حل قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .