قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے اقدامات میں سیاسی محرکات سے پرہیز کیا جائے: ایران کی تاکید

لندن- ارنا- اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قدرتی آفات سرحدیں اور پابندیاں نہیں دیکھتیں، ان کے خطرات کم کرنے کے عالمی اقدامات میں سیاسی محرکات سے پرہیز اور غیر جانبداری کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے، قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے  لئے عالمی پلیٹ فارم کی نشست سے خطاب میں کہا کہ خاص طور پر ان  ملکوں کے خلاف جہاں قدرتی حادثات زیادہ رونما ہوتے ہیں، سیاسی اور اقتصادی پابندیاں، ان آفات سے نمٹنے  کی آمادگی و توانائی کم کردیتی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ديگر انسان دوستانہ کوششوں کی طرح، قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کی مہم سیاسی محرکات سے پاک اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہئے۔    

  علی بحرینی نے کہا کہ ہمارا ملک ایران، اس وقت تین اہم پلیٹ فارمس،  ریجنل واٹر مینجمنٹ سینٹر،قدرتی آفات کے انفارمیشن مینجمنٹ کے ایشیا پیسیفک سینٹر، اور ای سی او کے رکن ملکوں کے قدرتی آفات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ریجنل آفس کا میزبان ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے مذکورہ تینوں عالمی پلیٹ فارمس  کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مساعی اور اقدامات مشترکہ علاقائی ذمہ داری  اور  یک جہتی پیدا کرنے کے لئے ایران کے عزم راسخ کو ظاہر کرتے ہیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .