5 جون، 2025، 4:58 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85853297
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور ملیشیا نے بین الاقوامی اداروں میں غزہ کے عوام کی حمایت پر زور دیا ہے

 تہران – ارنا – ایران اور ملیشیا ، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت نے دوطرفہ روابط میں فروغ، مسلمان  ملکوں کی یک جہتی کی تقویت، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت  اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت کے لئے مشترکہ مساعی پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج جمعرات کو ملیشیا کے وزير اعظم انور ابراہیم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں، ملیشیا کی حکومت، لیڈران اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

 انھوں نے ملیشیا کے وزیر ا‏عظم کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ حج کے عظیم اجتماع اور عیدالاضحی  کی برکتوں سے مسلم اقوام کے درمیان امن وآشتی، برادری اور وحدت میں فروغ نیز مسلم ملکوں کی ترقی و پیشرفت  کے اسباب پہلے سے زیادہ  فراہم ہوں گے اور ان کے باہمی برادرانہ روابط بڑھیں گے اور وہ اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے۔

صدر ایران نے عالم اسلامی کے ستم رسیدہ اور مظلوم لوگوں کے حوالے سے مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا اور کہا کہ اس بڑی عید کے موقع پر مسلم اقوام اور اسلامی حکومتوں کو بین الاقوامی اداروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی صدائے مظلومیت کو اٹھانا ، صیہونیوں کے جرائم کی مذمت اور انسانی حقوق نیز امن وآشتی کا جھوٹا دم بھرنے والوں کی حقیقت بے نقاب کرنا چاہئے۔

 اس ٹیلیفونی گفتگو میں ملیشیا کے وزیر ا‏عظم انور ابراہیم نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی اور حمایت کی ۔

 انھو ں نے اسی کے ساتھ ایران کی حکومت،  عوام، اور رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .