صدر مملکت پزشکیان کی اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو

تہران/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام کو جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے کچھ عرصے قبل انجام پانے والے اپنے دورہ آذربائیجان کا ذکر کرتے ہوئے اس سفر کو انتہائی اہم اور تعمیری قرار دیا اور ہر سطح پر تعلقات میں فروغ کی امید ظاہر کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون میں اضافے کو علاقائی استحکام کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .